پنشن کی رقم میں سو فیصد اضافہ،ریٹائرڈ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پنشنرز کو خوشخبری سنا دی، زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پنشنرز کو پنشن میں تقریباً 100 فیصد اضافے کی خوشخبری سنا دی گئی، ای او بی آئی پنشن ساڑھے 8 ہزار روپے تک لے کر آئے ہیں، انشاء اللہ کم از کم پنشن 15 ہزار روپے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کی جانب سے بزرگ پنشنرز کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت انشاء اللہ بزرگ پنشنرز کی کم از کم پنشن 15 روپے تک لے جائے گی۔ موجودہ حکومت کے دور میں کم از کم پنشن کو ساڑھے 8 ہزار روپے کیا گیا گیا، جس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔کچھ روز قبل بھی زلفی بخاری کی جانب سے ایک اعلان کر کے محنت کش طبقے کو بھی خوشخبری سنائی گئی تھی۔معاون خصوصی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ای او بی آئی پنشن کی ادائیگی کا نظام مزید بہتر کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب سے بزرگ پنشنرز کو ان کے گھر پر ہی پنشن پہنچائی جائے گی۔ ایک نظام بنایا ہے جس کے تحت آئندہ سے ای او بی آئی پنشن براہ راست پنشنر کے نجی بینک اکاونٹ میں منتقل ہو جائے گی، یوں پنشنرز کو بینکوں کے باہر قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔زلفی بخاری کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ادارے کو منافع بخش بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ 3 ماہ کے دوران 30 ارب روپے اکٹھے کیے گئے ہیں۔ اب سے ہر وہ شخص جو کام کرتا ہے محنت کرتا ہے، وہ بھی ای او بی آئی میں رجسٹر ہو سکے گا۔ اس حوالے سے قانونی سمری وزارت قانون کو بھجوا دی گئی ہے۔ سمری کی منظوری کے بعد محنت کش ای او بی آئی میں رجسٹر ہو سکیں گے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اب بزرگ پنشنرز کی کم سے کم پنشن بڑھا کر 8500 روپے کر دی گئی ہے۔ حکومت بزرگوں کی پنشن میں آگے چل کر مزید اضافہ کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close