دو سال میں بہترین کارکردگی دکھانے والے وزرا کی فہرست جاری، کس کس کے نام ٹاپ ٹین میں شامل نہ ہو سکے؟

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے دو سال میں کارکردگی دکھانے والے وزراء کی لسٹیں جاری کر دی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں الیکٹرانک اور سوشل میڈیا میں اچھی کارکردگی دکھانے والے وزراء کی لسٹ جاری کی گئی ہے۔ لسٹ وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے

جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پہلے نمبر پر وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل ، دوسرے نمبر پر عبدالرزاق داؤد کی وزارت تجارت، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان تیسرے اوروزیر برائے تجارت و منصوبہ بندی اصلاحات اسد عمر چوتھے نمبر پرموجود ہیں۔وزیراعظم ڈیلوری یونٹ کی جاری کردہ فہرست میں وزیر برائےاطلاعات شبلی فراز پانچویں، وزیر مملکت برائے منشیات شہریار آفریدی چھٹے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ساتویں ، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا آٹھویں ، زلفی بخاری کی وزارت اوورسیز پاکستانی نویں اور محمد میاں سومرو کی وزارت نجکاری دسویں نمبر پر موجود ہے۔پی ایم ڈیلوی یونٹ کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست میں جو وزراتیں ٹاپ ٹین میں اپنی جگہ نہیں بنا سکیں ان میں شیخ رشید کی وزارت ریلوے، مراد سعید کی وزارت برائے مواصلات، فواد چوہدری کی وزارت برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close