اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شیدے ٹلی کو پتہ ہونا چاہیے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس این آر او دینے کا اختیار نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کی فکر چھوڑ کرمظلوم خاندانوں کا سوچیں جن کے پیارے آپ کی نالائقی نااہلی کے سبب ٹرین کے
سفر میں جاں بحق ہوگئے، مریم نواز کی نیب میں پیشی شیخ رشید اور عمران خان کی سیاست پر ٹھاہ کر کے لگی،تھکی ہوئی حکومت نے ملک کے ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تھکے ہوئے لوٹوں سے عوام کو ریلیف کی کوئی اْمید نہیں ہے،شیخ رشید احمد نواز شریف کا نام لے کر اپنی تھکی ہوئی بوسیدہ سیاست کو زندہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر روز سرکاری خرچے پر صرف ایک ہی کام ہے، نواز شریف، شہباز شریف مریم نواز اور حمزہ شہباز،پنڈی کے شیطان کے اوسان پر شہباز شریف، مریم نواز اور اے پی سی سوار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اے پی سی ابھی ہوئی نہیں لیکن شیدے ٹلی کی ٹانگیں ابھی سے کانپنے رہی ہیں،شیدے ٹلی کو پتہ ہونا چاہیئے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس این آر او دینے کا اختیار نہیں۔ انہوں نے کہاکہ شیخ رشید ساری عمر این آر او لے کر سیاسی گھر بدلتا رہا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شیدے ٹلی کو پتہ ہونا چاہیے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس این آر او دینے کا اختیار نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کی فکر چھوڑ کرمظلوم خاندانوں کا سوچیں جن کے پیارے آپ کی نالائقی نااہلی کے سبب ٹرین کے سفر میں جاں بحق ہوگئے،مریم نواز کی نیب میں پیشی شیخ رشید اور عمران خان کی سیاست پر ٹھاہ کر کے لگی،تھکی ہوئی حکومت نے ملک کے ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تھکے ہوئے لوٹوں سے عوام کو ریلیف کی کوئی اْمید نہیں ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں