پی سی بی میں بھانجےکو عہدہ ملنے پر جاوید میانداد کا بڑا یوٹرن سابق کپتان نے وزیراعظم عمران خان سے معذرت کرلی

اسلام آباد(پی این آئی ) سابق کپتان جاوید میانداد نے سخت تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے معذرت کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ہی سابق کرکٹر نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان اور پی سی بی کے چیف پیٹرن پر ملکی کرکٹ کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اب گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری بات سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس سے اور خاص طور پر وزیراعظم عمران خان سے معذرت خواہ ہوں، قومی ٹیم کی انگلینڈ میں کارکردگی پر ناراض تھا، اس لیے بات کرگیا، عمران خان اور پاکستان کرکٹ کے پرستاروں کی بڑی عزت کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close