نواز شریف اپنے علاج کے ساتھ ساتھ اور کس کا علاج کر رہے ہیں؟ ن لیگی بڑے لیڈر نے بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)نواز شریف اپنے علاج کے ساتھ ساتھ اور کس کا علاج کر رہے ہیں؟ ن لیگی بڑے لیڈر نے بڑا انکشاف کر دیا، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف اپنے علاج کے ساتھ حکومت کا علاج بھی کررہے ہیں، جو دوائی نواز شریف نے حکومت کو دی ہے وہ ان سے ہضم نہیں ہورہی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عثمان بزدار کے خلاف بظاہر تو کوئی کارروائی نہیں ہوگی، مگر مستقبل میں عثمان بزدار ان کیسز کی بنیاد پر ضرور پکڑے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو یہ کیا بلائیں گے وہ جلد صحت یاب ہوکر خود واپس آئیں گے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز سب ایک ہی صفحے پر ہیں، موجودہ حکومت بوکھلا چکی ہے، 10محرم کے بعد آل پارٹیز کانفرنس متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی جزئیات تکمیل کے مراحل میں ہے، ممکن ہے لاہور میں ہی انعقاد ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close