سیف سٹی پروجیکٹ مالی بحران کا شکار، فنڈز کی فراہمی کے لیے معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)سیف سٹی پروجیکٹ مالی بحران کا شکار، فنڈز کی فراہمی کے لیے معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ، سیف سٹی پروجیکٹ مالی بحران کا شکار ہونے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان

سیف سٹی پروجیکٹ مالی بحران کا شکار ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔سیف سٹی پروجیکٹ کی وجہ سے پنجاب پولیس کوملزمان کی شناخت اور ان تک رسائی میں بہت مددملتی ہے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے دور میں شاندار منصوبہ شروع کیا گیا۔شہبازشریف کے دور حکومت میں سیف سٹی پروجیکٹ کا دائرہ کار لاہور سے اسلام آباد اور راولپنڈی تک وسیع کیا گیا۔شہبازشریف حکومت نے پنجاب کے سات بڑے شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹ کا دائرہ وسیع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔لیکن بدقسمتی ہے کہ لاہور ،اسلام آباد اور راولپنڈی کے زیادہ کیمرے نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے خراب ہو چکے ہیں۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ کےلئے فوری فنڈز جاری کیے جائیں ۔سیف سٹی پروجیکٹ کا دائرہ کار دیگر باقی شہروں تک وسیع کیاجائے۔خراب کیمروں کو فوری ٹھیک کرایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close