کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ میں دو سسٹمز کے ملاپ سے شدید بارشوں کا امکان ظاہرکیا ہے،بارشوں کا یہ سلسلہ25اگست تک جاری رہ سکتاہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ ہوا کا ایک کم دبائو مشرقی سندھ میں اور دوسرا کم دبائو وسطی بھارت کے قریب موجود ہے، دوسسٹمز کے ملاپ سے بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے۔کراچی میں 100 ملی میٹر بارشیں ہونے کی توقع ہے۔ حیدرآباد، ٹھٹھہ
، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، تیز بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے، بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 25 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ادھر کراچی کے علاقوں رحیم گوٹھ اور یوسف گوٹھ سے آبادی کا انخلا شروع ہوگیاہے۔ مزید بارشوں کی پیش گوئی اور گھر زیر آب آنے کے بعد علاقہ مکین اپنے رشتہ داروں کے گھر منتقل ہورہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں