لاہور(پی این آئی)پاکستان عالمی منڈی سے گندم خریدنے نکلا تو گندم کی قیمتیں بڑھ گئیں، کونسی گندم سب سے سستی اور کونوسی سب سے مہنگی ہے؟پاکستان کی طرف سے زیادہ درآمد کے باعث گندم کی عالمی تجارت میں تیزی آ گئی ہے .پاکستان اس سیزن میں 10 لاکھ میٹرک ٹن تک گندم درآمد کر سکتا ہے۔ 12 سال
کے بعد پاکستان کو اتنی زیادہ گندم درآمد کرنے کی ضرورت پڑی ہے۔امریکی محکمہ زراعت کی رپورٹ کے مطابق مقامی پیداوار ہدف سے کم ہونے اور محفوظ ذخائر بڑھانے کے لیے اس سال پاکستان کی طرف سے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جا سکتی ہے جس کی وجہ سے گندم کی عالمی تجارت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے. واضح رہے کہ 2008 کے بعد پاکستان اتنی مقدار میں گندم درآمد کرے گا .پاکستان کے گندم کی مقامی ضروریات کا اندازہ 2 کروڑ 56 لاکھ ٹن ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں کافی اتار چڑھاو بھی دیکھا جا رہا ہے .اس وقت روس کی گندم سب سے سستی اور ارجئٹائن کی گندم سب سے مہنگی ہے۔ اگست کے دوسرے ہفتے میں روس میں گندم کی قیمت 205 ڈالر فی ٹن تھی امریکہ میں فی ٹن قیمت 215 ڈالریورپ میں 216 ڈالر کنیڈا میں 227 ڈالر آسٹریلیا میں 232 ڈالر اور ارجنٹائن میں گندم کی فی ٹن قیمت 240 ڈالر تھی۔ گزشتہ چند سال کے دوران پاکستان گندم برآمد کرنے والا ملک تھا. پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ مالی سال 2020 کے دوران 48 ہزار میٹرک ٹن گندم برآمد کی ,مالی سال 2019 میں پاکستان نے 6 لاکھ 83 ہزار 518 ٹن اور مالی سال 2018 میں 11 لاکھ 89 ہزار 600 ٹن گندم برآمد کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں