سیالکوٹ،(پی این آئی)سیالکوٹ، منڈی بہاوالدین، جھنگ سمیت چناب کنارے آباد شہری آبادیوں کو الرٹ جاری، بھارت نے کتنے لاکھ کیوسک پانی اچانک چھوڑ دیا؟بھارتی جارحیت جاری، دریائے چناب میں 3 لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ چھوڑ دیا۔ انتظامیہ نے سیالکوٹ، منڈی بہاوالدین، جھنگ سمیت چناب کنارے آباد شہریوں کو الرٹ
جاری کر دیا۔بھارتی حکام نے ضلع ریاسی میں دریائے چناب پر سلال ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک اونچی ہونے کے بعد ڈیم کے تمام سپل ویز کھول دئیے۔ ہیڈ مرالہ اتھارٹی سمیت محکمہ آبپاشی کے تمام حکام کو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔ 5 گھنٹوں میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح 76 ہزار کیوسک سے بڑھ کر ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں