نواز شریف ایک ملزم اور مجرم ہیں، انہیں پاکستان واپس لایا جائے، نیب نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)نواز شریف ایک ملزم اور مجرم ہیں، انہیں پاکستان واپس لایا جائے، نیب نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔قومی احتساب بیورو کا میاں نوار شریف اور سلمان شہباز کو لندن سے واپس لانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ ۔ نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ میاں

نواز شریف کی ضمانت ختم ہو چکی ہے وہ اب ایک ملزم اور مجرم ہیں ۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیٹے سلمان شہباز کو لندن سے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔نیب کے مطابق میاں نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دلانے کا بھی فیصلہ کیاہے، نیب کی جانب سے العزیز یہ ریفرنس میں سزا پر عملدرآمد کیلئے عدالت سے رجوع بھی کیا جائے گا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کو میاں نواز شریف کے مفرور ہونے سے متعلق بھی آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیب کے مطابق میاں نواز شریف کی ضمانت ختم ہو چکی ہے اب وہ مفرور ملزم اور مجرم ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close