لاہور(پی این آئی)کوئی پریشانی کی بات نہیں، عوام کے لئے خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، پنجاب کو ترقی کے عروج پر لے جانا میرا مشن ہے، عثمان بزدار نے اعلان کر دیا۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مہنگائی کم کرنا ہماری حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے، عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیلنجز ہیں مگر تمام مسائل حل کر کے عوام کے پاس جائیں گے، مشکل حالات میں حکومت سنبھالی مگر حوصلہ نہیں ہارا، حالات اب بہتری کی طرف گامزن ہیں کوئی پریشانی کی بات نہیں، پنجاب بدل رہا ہے اور عوام کے لئے خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، پنجاب کو ترقی کے عروج پر لے جانا میرا مشن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں