لاہور(پی این آئی)آٹا فی کلو 4 روپے مہنگا ہو گیا، 20 کلو کا تھیلا اب کتنے کا ہو گیا؟ چکی مالکان نے وجہ کیا بتا دی؟ لاہور میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 4 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔لاہور میں چکی اونر ایسوسی ایشن نے چکی آٹا کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے فی کلو آٹا 72 سے 76 روپے کر دیا۔چکی اونرز ایسوسی ایشن
نے کہا ہے کہ اگر گندم کی قیمت کم نہ ہوئی تو آٹا 80 روپے فی کلو کر دیا جائے گا۔سیکریٹری جنرل چکی اونرز ایسوسی ایشن عبدالرحمان نے کہا کہ گندم کی فی من قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2 ہزار 300 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل غلہ منڈی میں گندم کی فی من قیمت ایک ہزار 800 روپے میں دستیاب تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں