ڈبل سواری نہیں کر سکتے، کن کن شہروں میں پابندی لگا دی گئی؟ کب تک جاری رہے گی؟

اسلام آباد(پی این آئی)ڈبل سواری نہیں کر سکتے، کن کن شہروں میں پابندی لگا دی گئی؟ کب تک جاری رہے گی؟اسلام آباد میں محرم الحرام کےدوران سیکیورٹی خدشات کےپیشِ نظر8 سے10 محرم تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔اسلام آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفیکیشن

جاری کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے خدشہ ظاہر کیا کہ محرم الحرام میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری سےامن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close