نواز شریف کی جعلی میڈیکل رپورٹ کس نے بنائی؟ عبرت کا نشان بنانے کے لیے کس کس کی نشاندہی کر لی گئی؟

لاہور(پی این آئی)نواز شریف کی جعلی میڈیکل رپورٹ کس نے بنائی؟ عبرت کا نشان بنانے کے لیے کس کس کی نشاندہی کر لی گئی؟وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے برطانوی حکومت سے رابطے کا فیصلہ درست اقدام ہیں۔ نواز شریف کی جعلی رپورٹس تیار کرنے

والوں کو نشان عبرت بنانا چاہئے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکلنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت سے رابطے فیصلہ درست ہے۔ میڈیکل رپورٹس کی انکوائری بھی صحيح فيصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے بیانئے اور احتساب کے عمل کو نواز شریف کی لندن روانگی نے شدید دھچکا دیا۔ جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے، ان کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close