کراچی کے بغیر پیپلز پارٹی کا سندھ کارڈ نامکمل ہے، پیپلز پارٹی کراچی کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کرانا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی نے کراچی کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا

کراچی (پی این آئی)کراچی کے بغیر پیپلز پارٹی کا سندھ کارڈ نامکمل ہے، پیپلز پارٹی کراچی کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کرانا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی نے کراچی کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کراچی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت نے تعصب کو ہوا دی ہے۔ انہوں نے

کہا پیپلز پارٹی نے اقتدار کو طول دینے کیلئے سندھ کے عوام میں تفرقہ پیدا کیا۔ ایسا تعصب پیپلز پارٹی کے علاوہ کہیں اور نہیں ہے۔ نئے اضلاع بنانے کی سازش سے باخبر ہوں۔ پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ کراچی کے بغیر پیپلز پارٹی کا سندھ کارڈ نامکمل ہے۔ پیپلز پارٹی کراچی کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کرانا چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے کراچی کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ کراچی کو لوٹنے والے صوبہ بنانے کی بات کر رہے ہیں۔ آج تک کسی نے کراچی کیلئے آواز نہیں اٹھائی۔ اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے سندھ کی تقسیم کا نعرہ لگایا گیا۔ پیپلز پارٹی کہے گی ہماری کرپشن بھول جاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں