اسلام آباد(پی این آئی)کتنے فیصد پاکستانیوں میں کورونا کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت پیدا ہو چکی ہے؟ سروے کے زبردست نتائج سامنے آ گئے۔11 فیصد پاکستانیوں میں کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا ہوئی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی جانب سے عالمی ادارہ صحت اور اے کے کیو
کے باہمی تعاون سے جولائی میں نیشنل سیرویلنس اسٹڈی مکمل کی گئی۔ ریسرچ اسٹڈی میں لوگوں میں کورونا کے خلاف قائم اینٹی باڈی کی شرح جانچی گئی ۔ ریسرچ اسٹڈی میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ہر دسواں پاکستانی کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈی صلاحیت قائم کرنے میں کامیاب ہے جب کہ اینٹی باڈی کی شرح زیادہ تر نوجوانوں میں بڑھی ہے اور بچوں اور بوڑھوں میں کم رہی ہے۔ تحقیقی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر میں بوڑھے افراد ہائی رسک پر ہوسکتے ہیں جب کہ قوت مدافعت کی کم شرح والے علاقے کورونا سے متعلق ہائی رسک پر ہیں۔ تحقیقی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہاتھوں کو دھونا اور ماسک کا استعمال جولائی میں 60 سے 70 فیصد تک رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں