جوکام سعودی عرب نے پاکستان میں کرنے سے انکار کر دیا اب چین کرے گا، بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی) چینی صدر کے دورہ پاکستان میں 30 بلین ڈالر کی مزید سرمایہ کاری متوقع ہے، سی پیک ابھی تک 50 بلین ڈالر کا پراجیکٹ ہے، شی جن پنگ کی آمد پر مزید 30 بلین ڈالر کا اضافہ ہوجائے گا،سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری نہیں بنا رہا، اب چین گوادر میں آئل ریفائنری بنائے گا۔ سینئر تجزیہ کار سمیع

ابراہیم نے اپنے تبصرے میں کہاکہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان چی کے کیمپ سے دور رہے۔اسی طرح سعودی عرب امریکی کیمپ میں ہے، سعودی عرب نے بڑا واضح پیغام دیا ہے کہ وہ انڈیا سے تعلقات بہتربنانا چاہتا ہے، ہم امریکا کے خطے میں مفاد کو تحفظ دیں گے۔اگر آپ انڈیا کی بالادستی کو قبل نہیں کرتے تو ٹھیک ہے، آپ کے ساتھ ہمارے تعلقات رہیں گے لیکن گرم جوشی نہیں ہوگی۔پاکستان کو چاہیے وہ بھی ہمارے ساتھ آئے، کیونکہ ہم پاکستان کی بڑی امداد کرسکتے ہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ اب ہم امن چاہتے ہیں، ہم کشمیری بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ چینی صدر کی 2تین ماہ آمد متوقع ہے، بہت بڑی سرمایہ کاری آئے گی۔سعودی عرب اب گوادر میں آئل ریفائنری نہیں بنا رہا، جبکہ چین گوادر میں آئل ریفائنیر بنائے گا۔پاکستان امریکا کے بہت قریب ہے، لیکن جب ایران چین کے بلاک میں شامل ہوگیا تو پھر پاکستان کس طرف جائے گا؟ وزیراعظم کہہ چکے ہیں ہمارا مستقبل چین کے ساتھ ہوگا۔امریکا کو چاہیے جس طرح انڈیا کو ایران کے ساتھ بزنس کا استثنیٰ دیا گیا تھا، اسی طرح پاکستان کو بھی استثنیٰ ملنا چاہیے۔کہ وہ ایران کے ساتھ تجارت کرسکے۔ امریکا پاکستان کو کبھی بھی ناراض نہیں کرے گا، کیونکہ افغانستان امن کا راستہ پاکستان سے جاتا ہے، یہ چینی بھی کہہ چکے ہیں۔ پاکستان نے خطے میں تمام ممالک سے تعلقات بہتر رکھنے ہیں، یہ شاہ محمود قریشی کے لیے بڑا چیلنج ہے کہ وہ کس طرح ساری چیزوں کو لے کر چلتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close