احساس ایمرجنسی کیش حاصل کرنے کے لیے آخری تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، خود کو رجسٹر کیسے کرائیں؟ طریقہ جان لیں

اسلام آباد(پی این آئی)احساس ایمرجنسی کیش حاصل کرنے کے لیے آخری تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، خود کو رجسٹر کیسے کرائیں؟ طریقہ جان لیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست

2020ء ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام وفات پانے والے اہل افراد کے لواحقین اور بائیو میٹرک تصدیق جیسے مسائل کا سامنا کرنے والے مستحقین پروگرام ختم ہونے کے ایک ماہ بعد تک اپنی رقم وصول کر سکیں گے۔اگر آپ کو اپنی اہلیت کے بارے میں نہیں معلوم تو اس پورٹل پر جا کر اپنی اہلیت معلوم کریں۔https://ehsaas.nadra.gov.pk/ehsaasTracking
اہل ہونے کی صورت میں درج ذیل لنک سے رقم وصولی کے مرکز کا پتا دیکھیں اور رقم وصول کریں۔
https://www.pass.gov.pk/Document/Downloads/Consolidat edlistof EECCampsitesBankBranches.pdf
اگر والدین، خاوند یا بیوی اہل ہیں مگر وفات پا چکے ہیں تو اپنی درخواست پر مرحومہ کا نام اور شناختی کارڈ نمبر اور مرحوم/ مرحومہ کے لواحقین میں سے مجوزہ مستحق فرد کا نام اور شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور اس پتا پر ارسال کریں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وتخفیف غربت، ایف بلاک، پاک سیکرٹریٹ، اسلام آباد۔اگر آپ اہل ہیں لیکن بائیومیٹرک تصدیق نہیں ہو رہی تو احساس کی جانب سے ایسے افراد کے لیے طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے جس کے بارے میں آپ کو بینک کی نامزد برانچ سے ادائیگی کا ایس ایم ایس 8171 سے مل جائے گا جس میں بینک برانچ کا نام و پتہ اور ادائیگی کی تاریخ بھی درج ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close