این آر او کا تماشہ، کون بند کرے؟ کس نے کس سے مطالبہ کر دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کاغذ لہرانے والے ثبوت مانگنے پر بھاگ جاتے ہیں۔اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں ن لیگی ترجمان نے کہا کہ حکومتی ترجمان این آر او ، این آر او کے تماشے بند کردیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ جو وزیراعظم خود این

آراو پر چلتا ہو، وہ دوسروں کو این آراو کیسے دے گا؟ عمران خان کے پاس این آر او دینے کا مینڈیٹ کہاں سے آگیا؟مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کو پہلے بھی چیلنج دیا کہ وہ این آر او مانگنے والے کا نام بتائیں، جو اب تک نہیں بتایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہا ہے کہ کاغذ نہ لہرائیں، قوم کو بتائیں کہ کس نے حکومت سے این آر او مانگا؟ن لیگی ترجمان نے کہا کہ انہیں پتا ہونا چاہیے کہ یہ کاغذ لہرانے کا نہیں بلکہ کرپٹ، نالائق اور نااہل ٹولے کے گھر جانے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹی حکومت کے ترجمان کاغذ لہرانے کے ڈرامے کرتے ہیں اور جب ثبوت مانگ جائے تو بھاگ جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close