پنجاب کے 10 نئے شہروں میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ، کون کون سے شہر شامل ہیں؟ جانیئے

لاہور(پی این آئی)پنجاب کے 10 نئے شہروں میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ، کون کون سے شہر شامل ہیں؟ جانیئے۔ پنجاب کے 10نئے شہروں میں ڈویلپرز،بلڈرز اور انویسٹرز کے ساتھ جائنٹ وینچر کے ذریعے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر

شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ان نئے شہروں میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، چنیوٹ، چشتیاں، کھاریاں، پتوکی، حضرو اورلودھراں شامل ہیں۔وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ متعدد انویسٹرز، ڈویلپرز اور بلڈرز نے نیاپاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) سے رابطہ کیا ہے اور اس ضمن میں ان انویسٹرز، ڈویلپرز اور بلڈرز کی درخواستوں پر پھاٹا میں ضابطے کی کارروائی جاری ہے جس کے تحت ان بلڈرز کی رہائشی سکیموں کو منظور کرکے ان شہروں میں جلد از جلد کم لاگت گھروں کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی پالیسی کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے تین لاکھ روپے کی سبسڈی کی فراہمی سے کم آمدنی والے طبقہ کو خاطرخواہ آسانی فراہم ہوگی۔ میاں محمودالرشید نے مزید بتایاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت پرائیویٹ بلڈرز اور ڈویلپرز کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے اور ہاؤسنگ سے متعلقہ پالیسیاں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کی گئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close