لاہور(پی این آئی)دونوں چور اکٹھے ہو گئے، پیٹ پھاڑ کر لوٹی دولت نکالنے کی شعبدہ بازی عوام کو یاد ہے، پی ٹی آئی کے لیڈر نے سب یاد دلا دیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کو چور کہتی رہیں، آج دونوں چوراکھٹے ہوگئے ہیں اور اداروں نے
انکی چوری ثابت کردی ہے، قوم کو انکی کرپشن کی کہانیاں آج بھی یاد ہیں، پیٹ پھاڑ کر لوٹی ہوئی دولت نکلوانے اور سڑکوں پر گھسیٹنے کی شعبدہ بازی اور مداری پن کو بھی عوام نہیں بھولے، نظام کی خرابیوں کے باعث کمزور آدمی کو اپنے مسائل کے حل کیلئے سہارا ڈھونڈنا پڑتا ہے، لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریاں لگانا پڑتی ہیں، ہم اس فرسودہ نظام کو بدلیں گے اور ایسا نظام لائیں گے جس میں لوگوں کے مسائل خود بخود حل ہوں اور سب کو یکساں انصاف ملے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ان خیالات کا اظہار اپنے کیمپ آفس میں کھلی کچہری کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے نئے پاکستان کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنے قائد عمران خان کے ویژن اور مشن کی تکمیل کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عوام کی شکایات دور کرنے کیلئے سٹیز ن پورٹل بنا کر پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں ہر پاکستانی چاہے وہ ملک میں رہتا ہے یابیرون ملک، اپنے مسئلہ کے حل کیلئے پورٹل پر آسکتا ہے، کسی بھی شکایت پر تمام محکمے میرٹ پر جواب دینے کے پابند ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار تحریک انصاف کی حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں اور وزیراعظم خود ہرماہ پیش رفت کاجائیزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد کرتے ہیں، حکومتی اقدامات کے باعث سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں.فیصل آباد میں 1050ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوچکے ہیں اور صنعتیں لگ رہی ہیں، قائد اعظم بزنس پارک میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور سرمایہ کاریاں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے 23 درخواستیں آچکی ہیں جو متعلقہ محکموں کو بھجوادی گئی ہیں، صنعت کاری کے عمل میں سرخ فیتے کی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے اور صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تمام چیمبر سے رابطہ ہے اور صنعت کاروں کی مشاورت سے سرمایہ کار دوست پالیسیاں بنا ئی جارہی ہیں، صنعتی عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں