اسلام آباد (پی این آئی) ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 11 فیصد لوگوں نے کورونا کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا کرلی ہیں۔وزارت صحت کے مطابق ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی جانب سے عالمی ادارہ صحت اور اے کے کیو کے باہمی تعاون سے جولائی میں نیشنل سیرویلنس سٹڈی مکمل کی گئی۔اس
تحقیق میں لوگوں کے جسم میں کورونا کے خلاف اینٹی باڈی کی شرح جانچی گئی تو انکشاف ہوا کہ 11 فیصد پاکستانیوں نے وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرلی ہے۔ اینٹی باڈیز پیدا کرنے والوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔سٹڈی میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگر پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر اٹھی تو بزرگ افراد سب سے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں، اس کے علاوہ وہ علاقے بھی متاثر ہوں گے جہاں کورونا کے خلاف قوت مدافعت کم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں