راولپنڈی (پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کو واپس لانے کیلئے عدالت جائیں گے، نوازشریف کو پتا ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، مریم نواز شہبازشریف کو پھنسانے جا رہی ہے، عمران خان مشکل میں بھی آئے تو این آراو نہیں دیں گے،بلاول بھٹو ابھی بچہ ہے کچا ہے۔ انہوں نے پوسٹ گریجویٹ
کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا راولپنڈی میں متعدد تعلیمی ادارے کھولے۔راولپنڈی میں انٹرنیشنل یونیورسٹی اور خیابان سرسید میں کالج کی تعمیر کا منصوبہ زیرغور ہے۔ عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ کالج پنجاب حکومت کو منتقل کیا۔ بیماری سے نکلا ہوں، زندگی اللہ کی نعمت ہے، میں نے بیماری پر کتاب بھی لکھنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی طرح آٹے کے بعد اب چینی بھی امپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو واپس لانے کیلئے عدالت جائیں گے۔ نوازشریف کو پتا ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، مریم نواز شہبازشریف کو پھنسانے جا رہی ہے۔ نیب کو پتھر نہیں مارے گئے بلکہ شہبازشریف کی سیاست کو لگے، شہباز شریف تاش بچھاتا ہے مریم بکھیر دیتی ہے۔بلاول بھٹو کو رہنے دیں وہ ابھی بچہ ہے کچا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے تحریری معاہدے کی درخواست کی ہے۔عمران خان مشکل میں بھی آئے تو این آراو نہیں دیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ ساری چیخ وپکار کیسز اور این آر او کی ہے۔خاص طور پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا کیس بڑا سنجیدہ ہے، مریم نوازجب مایوس ہوگئی کہ عمران خان کے دور میں لندن جانے کی گنجائش نہیں تو وہ مایوس ہوگئیں، اور پتھراؤ کروایا، ساری سیاسی زندگی میں نہیں دیکھا کہ کوئی گھر سے پتھر لے کر آیا ہو، پہلے بھی نوازشریف کو مریم نواز نے مروایا، اب بھی مروائے گی۔ہمیں لوگ طعنے دیتے تھے کہ پانچ سال پورے کیے کریں گے، لوگ اختلاف کررہے ہیں، لیکن نفرت نہیں کررہے، عمران خان وہ انجن ہے جس کے پیچھے میرے جیسے ٹوٹے پھوٹے ڈبے بھی لگے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں