کتے کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہیں، معاملہ منتخب ایوانوں میں پہنچ گیا، ہر سال کتنے لاکھ افراد کو اس ویکسین کی ضرورت پڑتی ہے؟

لاہور(پی این آئی)کتے کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہیں، معاملہ منتخب ایوانوں میں پہنچ گیا، ہر سال کتنے لاکھ افراد کو اس ویکسین کی ضرورت پڑتی ہے؟پنجاب کتے کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی

گئی۔پنجاب میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ویکسین کی قلت کی وجہ سے مریضوں کو عام سے مارکیٹ حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب ادویہ ساز کمپنیوں کے ذریعے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔پنجاب میں ہر سال 2لاکھ سے زائد کتے کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب میں کتے کاٹنے کی ویکیسن کی مارکیٹ میں قلت کا اعترافی خط 9کمپنیوں کو خود لکھا ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں