لاہور(پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے نوازشریف کی ضمانت اور مریم نواز کی بیرون ملک روانگی سے متعلق مطالبات سامنے آگئے۔ سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کہا کہ نوازشریف مطالبات منوانے کیلئے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملکر احتجاج کریں گے، احتجاجی تاریخیں چینی صدر کے دورے کے مطابق ہوں گی، اس
دوران اپنے مطالبات منوا سکے گی۔انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے کچھ مطالبات سامنے آئے ہیں، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان اپنا احتجاج ان تاریخوں میں کررہے ہیں جب چینی صدر پاکستان کے دورے پرآئیں گے۔اس طرح کی صورتحال میں مسلم لیگ ن سمجھتی ہے شاید وہ اس پوزیشن میں ہوں گے کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سے کچھ رعایات لے سکیں۔اگر نوازشریف کی پاکستان آمدہوتی ہے تو ان کی ضمانت کے حوالے سے کچھ چیزیں منوائیں گے۔سب سے بڑا مطالبہ یہ ہوگا کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ بلکہ باربار آنے جانے کی اجازت دی جائے۔ ن لیگ کا پلان یہ ہے کہ نوازشریف لندن میں ہی رہیں گے۔ نوازشریف مریم نواز پر اعتماد کرتے ہیں اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ اگلے معاملات مریم نواز کے ذریعے حل ہوں۔ عمران خان کے دھرنے کے دوران بھی چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوتا رہا۔ کیونکہ چینی کسی سیاسی کشیدگی کے دوران نہیں آئیں گے۔لہذا یہ وقت ہوگا جب مریم نواز پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سے بات منوا سکیں گی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو واپس لانے کیلئے عدالت جائیں گے، نوازشریف کو پتا ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شہبازشریف کو پھنسانے جا رہی ہے۔ نیب کو پتھر نہیں مارے گئے بلکہ شہبازشریف کی سیاست کو لگے۔ شہباز شریف تاش بچھاتا ہے مریم بکھیر دیتی ہے۔ بلاول بھٹو کو رہنے دیں وہ ابھی بچہ ہے کچا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے تحریری معاہدے کی درخواست کی ہے۔ عمران خان مشکل میں بھی آئے تو این آراو نہیں دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں