حکومت نے 88 سے زائد تنظیموں پر پابندیاں لگا دیں، الزامات کیا ہیں؟ کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ کیا کچھ منجمد کر دیا گیا ہے؟ مکمل تفصیل جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)حکومت نے 88 سے زائد تنظیموں پر پابندیاں لگا دیں، الزامات کیا ہیں؟ کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ کیا کچھ منجمد کر دیا گیا ہے؟ مکمل تفصیل جانیئے۔حکومت پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 88 سے زائد دہشتگردعناصر پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق داعش ،

القاعدہ ، طالبان اور دیگر تنظیموں کے دہشتگرد دوں پر پابندیاں لگا دی گئیں ، القاعدہ ، داعش، طالبان سے متعلق دو نوٹیفکیشن کا 18 اگست 2020 کو اجرا کیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کالعدم تنظیموں کے دہشتگرد عناصرکے اثاثے ، کھاتے منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اقدام ک تحت پاکستان میں منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات ضبط ،بینکس ، مالیاتی اداروں سے مالیاتی خدمات کی فراہمی ،بیرون ملک سفر پر پابندی کردی گئی ہے ۔ کالعد م دہشتگرد تنظیموں،افراد پر ہتھیاروں کے حصول پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔یواین سلامتی کونسل کی کمیٹی نے دہشتگردوں کی نئی فہرست کی منظوری دی ہے،یو این کی کمیٹی نے دہشتگرد تنظیموں ، افراد کو دہشتگردی میں ملوث قرر دیاہے، پاک افغان سرحدی علاقوں میں روپوش کالعدم تحریک طالبان کے افراد بھی فہرست میں شامل ہیں ۔سابق طالبان ، حکومت کے وزرا، گورنراور رہنما بھی مصدقہ فہرست میں شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close