اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی تفصیلات طلب کر لی گئیں، نوٹس جاری کر دیئے گئے

کراچی(پی این آئی)اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی تفصیلات طلب کر لی گئیں، نوٹس جاری کر دیئے گئے، سندھ ہائی کورٹ نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں ميں اضافے کيخلاف اٹارنی جنرل پاکستان اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 16 ستمبر کو تفصیلات طلب کر لیں۔جمعہ 21 اگست کو

درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت سے قبل جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔ سيکريٹری قومی اسمبلی کو سابقہ اور موجودہ تنخواہ اور آلائنسز کا ريکارڈ پيش کرنے کا بھی حکم۔حکم دیا کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔درخواست گزار نے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کا بل پیش کیا تھا۔ بل کے تحت ہر رکن قومی اسمبلی کو سالانہ 25 ائیر ٹکٹ استعمال کرنے کا اختیار دیا گیا، یہ ائیر ٹکٹ رکن پارلیمنٹ کے اہل خانہ کو بھی استعمال کرنے کا اختیار دیا گیا جبکہ ائیر ٹکٹ استعمال نہ کرنے کی صورت میں متبادل رقم بھی حاصل کرنے کی چھوٹ دی گئی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ موجودہ صورتحال کے باعث اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات کالعدم قرار دی جائیں۔درخواست میں وزیراعظم بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، وزیر برائے سائنس فواد چوہدری، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور، سیکرٹری قومی اسمبلی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پارلیمانی کمیٹی قومی اسمبلی و دیگر کو فریق بنایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close