لاہور: (پی این آئی)شہباز شریف کی نیب میں پھر طلبی، کب اور کس الزام میں بلائے گئے؟ منی لانڈرنگ ریفرنس میں لاہور احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 27 اگست کو طلب کرلیا۔ عدالت نے جیل حکام کو حمزہ شہباز سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو بھی آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت کے جج
جواد الحسن نے شہباز شریف اور انکی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نے کہا تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر بتائیں کہ گرفتار نہ ہونیوالے ملزمان پر الزامات کی نوعیت کا ہے۔ شہباز شریف اور ان کی فیملی پر 7 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں