پہلے بھی نوازشریف کو مریم نواز نے مروایا،اب بھی ایسا ہی ہوگا، نواز شریف کے پرانے ساتھی کا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت میں کسی کو این آر او نہیں ملے گا،عمران خان کوئی بھی فیصلہ کرسکتا ہے لیکن ان کو این آر او نہیں ملے گا،وزیراعظم عمران خان اپنی آئینی مدت پورے کریں گے ۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سب

لوگ اپنی 2 برسوں کی کارکردگی پیش کررہے ہیں ،ہم نے بھی سوچا عوام کی عدالت میں پیش ہوں ،ایم ایل ون کاٹینڈر اسی مہینے یاکچھ دنوں میں جاری کردیاجائے گا،سگنل سسٹم نیا ہوگا تمام پھاٹک ختم ہو جائیں گے ،65 سال کے لوگوں کیلئے آدھاٹکٹ،75سال کے افراد کیلئے مفت سفر۔شیخ رشید نے کہا کہ کہاتھااے پی سی عید کے بعد محرم اورپھر ربیع الاول ہوگا،تیسراسال پاکستان اورعمران خان کی حکومت کی ترقی کامثالی سال ہوگا۔وزیر ریلوے نے کہاکہ یہ سب لوگ جو باتیں کررہے ہیں وہ سب نیب زدہ ہیں ،عمران خان کی حکومت میں کسی کو این آر او نہیں ملے گا،عمران خان کوئی بھی فیصلہ کرسکتا ہے لیکن ان کو این آر او نہیں ملے گا،ان کی خواہشوں پر پانی پڑے گا۔شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اپنی آئینی مدت پورے کریں گے ،ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے بہت سے لوگ نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں،شہبازشریف اورحمزہ شہباز کاکیس سیریس دیکھ رہاہوں،حکومتی جماعت میں کوئی ہوں گے تو ”اکادکا“ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ کسی نے مریم نواز سے نہیں پوچھا وہ اتنا عرصہ خاموش کیوں رہیں ،مریم نواز کا ایک ہی مقصد تھا ان کو لندن جانے دیا جائے،انہیں جب نظر آ گیا عمران کے ہوتے ہوئے باہر نہیں جا سکتی توادارے پر حملہ کردیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ سیاسی زندگی میں ایسا کوئی جلوس نہیں دیکھاجو گھرسے پتھر لے کرآیا ہو،پہلے بھی نوازشریف کو مریم نواز نے مروایا،اب بھی ایسا ہی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان وہ انجن ہے جس کے پیچھے ٹوٹے ڈبے مجھ جیسے بھی لگے ہوئے ہیں ،میرے جیسے ڈبے کارکردگی دکھاسکتے ہیں تولوکوموٹو انجن کی کیابات ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کسی میں ہمت نہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں