میں ایک بار پھر آئوں گااور ہماری حکومت میں آپ کی تنخواہیں پھر 50 فیصد بڑھادی جائیں گی

اسلام آباد(پی این آئی)میں ایک بار پھر آئوں گا، اور ہماری حکومت میں آپ کی تنخواہیں پھر 50 فیصد بڑھادی جائیں گی۔ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق صدر آصف زرداری خصوصی طیارے پر اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے، اس دوران ان کا اسلام آباد ایئرپورٹ کے ملازمین کے ساتھ دلچسپ مکالمہ سامنے آگیا۔آصف

زرداری کا اسلام آباد ایئرپورٹ کے ملازمین کو کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے آپ کا گزارا مشکل ہے، میں ایک بار پھر آئوںگا، اور ہماری حکومت میں آپ کی تنخواہیں پھر 50 فیصد بڑھادی جائیں گی۔آصف زرداری نے اپنے سیکیورٹی اہلکاروں سے سوال کیا کہ ایئرپورٹ اتنا ویران کیوں نظر آ رہا ہے؟۔ جس پر عملے نے جواب دیا کہ شاید کچھ فلائٹس کورونا کی وجہ سے بند ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close