عمران خان اصولوں پر ڈٹ جانے والے لیڈر ہیں ،سمجھوتہ کرنے والے نہیں

لاہور(پی این آئی)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ عمران خان اصولوں پر ڈٹ جانے والے لیڈر ہیں ،سمجھوتہ کرنے والے نہیں ۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے وزیرقانون راجہ بشارت سمیت صوبائی وزرانے ملاقات کی،صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت اور وزیرہائیر ایجوکیشن یاسرہمایوں بھی

ملاقات میں شریک ہوئے۔گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ عمران خان اصولوں پر ڈٹ جانے والے لیڈر ہیں ،سمجھوتہ کرنے والے نہیں ،انہوں نے کہاکہ ملک کو عدم استحکام کاشکار کرنے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،حکومت مکمل نیک نیتی سے ملک وقوم کی خدمت کر رہی ہے ،تمام حکومتی سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر اورملک وقوم کو مضبو ط کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close