بیرون ملک پاکستانیوں کی بڑی مشکل حل ہو گئی ، وزیراعظم عمران خان نے اہم منصوبے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کی منظوری دے دی ہے ۔ جمعرات کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کا آغاز 4 ستمبر کو ہوگا، تمام بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈیجیٹل بینکنگ سے استفادہ کر سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری کیلئے انتہائی اہم موقع ہے،مستقبل میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مزید اچھی چیزیں آئیں گی ۔ دوسری جانب وزارت سمندر پار پاکستانیز نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز اب ملک میں براہ راست بینکنگ ادائیگیاں اور سرمایہ کاری کر سکیں گے، ترجمان وزارت اوورسیز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس آئے بغیر مکمل آپریشنل بینک اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے،بینک اکاؤنٹ کھلوانے کیلئے بنیادی معلومات اور دستاویزات آن لا ئن فراہم کرنا ہوں گی۔اوورسیز ہم وطنوں کو پاکستانی بینکنگ کا جدید ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم فراہم کیا جائے گاجس کے ذریعے انہیں فنڈز ٹرانسفر، بل پیمنٹ اور ای کامرس سمیت تمام بنیادی بینکنگ سروسز بھی دستیاب ہوں گی،منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے کے بھی اہل ہوں گے،بینکوں کی جانب سے فکس ڈیپازٹ پراڈکٹس کی آفرز سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانیز کو رہائشی یا کمرشل پراپرٹی کی خریداری کیلئے براہ راست ٹرانزیکشن کی سہولت مل سکے گی،اوورسیز پاکستانی اپنی مرضی سے مقامی یا فارن کرنسی میں اکاؤنٹ کھلوا سکیں گی جبکہ اوورسیز پاکستانی جس وقت چاہیں اپنا سرمایہ بغیر پیشگی اجازت نکال سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close