کراچی(پی این آئی)ایم کیو ایم نے کراچی میں ساتویں ضلعے کے قیام کی مخالفت کر دی، ہم عدالت سے رجوع کریں گے، خالد مقبول صدیقی کا اعلان۔کراچی میں ایک اور ضلع بنانے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔کراچی سے جاری اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ لسانی
بنیادوں پر ایک اور ضلع کے اضافے کی مذمت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو ہمیشہ اپنے فائدے کیلئے تقسیم کیا۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس سازش کامقصد کراچی شہر کے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی حیثیت کو ختم کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنی سیاست زندہ رکھنے کیلئے کراچی کو بربادی کے دہانے پر لا کر کھڑا کردیا۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کیماڑی ضلع بنانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں