لاہور(پی این آئی)جنس تبدیل کرانے کے لئے پاکستان کے کس شہر کی لڑکی نے عدالت سے سے رجوع کر لیا، درخواست میں کس کس کو فریق بنا دیا؟لڑکی نے اپنی جنس تبدیل کروانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔صبا نے در خواست میں سیکرٹری صحت اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا ہے۔ لاہور
ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے لڑکی کی درخواست کی سماعت کی اور چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیادرخواست گزار نے کہا کہ سیالکوٹ میں چوہدری شریف کے گھر پیدا ہوئی تاہم مجھ میں بچپن سے ہی مردانہ خصوصیات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھی، اب معاشرے میں خود کو مرد کے طور پر متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔لڑکی نے درخواست میں مزید کہا کہ طبی ماہرین نے اسے تجویز دی ہے کہ وہ طبی طور پر اپنی جنس تبدیل کرواسکتی ہے لیکن اس کےلئے آپریشن ہوناضروری ہے، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ جنس تبدیل کروانے کیلئے آپریشن کرانے کی اجازت دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں