عمران خان یا شہباز شریف، کون ملک کے مسائل حل کرنے کا اہل ہے؟عوام کی اکثریت کا حیران کن فیصلہ

لاہور (پی این آئی) شہباز شریف ملک کے مسائل حل کرنے کیلئے زیادہ اہل لیڈر قرار، پلس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کروائے گئے سروے کے نتائج کے مطابق 28 فیصد عوام صدر مسلم لیگ ن جبکہ 23 فیصد لوگ وزیراعظم عمران خان کو بہتر لیڈر تصور کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریسرچ ایجنسی پلس انسٹیٹیوٹ کی

جانب سے عوام کی رائے پر مبنی ایک سروے کروایا گیا ہے۔سروے حال ہی میں کروایا گیا اور اس دوران ملک بھر سے ہزاروں افراد سے ان کی رائے پوچھی گئی۔ سروے کے دوران لوگوں سے ایک سوال کیا گیا کہ ان کی رائے میں ملک کے موجودہ مسائل کا حل کس لیڈر کے پاس ہے۔ اس سروے کے دوران صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کو وزیراعظم عمران خان سے زیادہ حمایت حاصل ہوئی۔ سروے کے دوران 28 فیصد لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نظر میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اپنے تجربے کی وجہ سے ملک کے مسائل حل کرنے کیلئے زیادہ اہل لیڈر ہیں۔جبکہ سروے کے دوران 23 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہی ملک کے وہ واحد لیڈر ہیں جن میں ملک کے موجودہ مسائل حل کرنے کی اہلیت ہے۔ پلس انسٹیٹیوٹ کی جانب سے یہ سروے تحریک انصاف کی حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر کروایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران دیگر کئی ریسرج اداروں کی جانب سے بھی عوام رائے پر مبنی سروے کروائے گئے ہیں، جن میں ہزاروں لوگوں کی رائی پوچھی گئی۔ان سرویز کے نتائج میں بھی شہباز شریف اور عمران خان کے درمیان ہی مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجودہ حکومت کی کارکردگی سے زیادہ خوش نہیں ہے۔ اس وقت زیادہ تر سرویز میں مسلم لیگ ن کو تحریک انصاف کے مقابلے میں زیادہ مقبولیت حاصل ہے۔ یاد رہے جولائی 2018 کے انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے بعد تحریک انصاف مرکز، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close