بیرون ملک سے چینی منگوانے پر عائد ٹیکسوں میں حکومت نے کیا رعایت دے دی؟ چینی منگوانے والوں کے مزے ہو گئے

اسلام آباد(پی این آئی)بیرون ملک سے چینی منگوانے پر عائد ٹیکسوں میں حکومت نے کیا رعایت دے دی؟ چینی منگوانے والوں کے مزے ہو گئے۔درآمد کی جانے والی 3 لاکھ میٹرک ٹن ریفائننڈ کرسٹل وائٹ شوگر(چینی) کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مکمل چھوٹ ہوگی۔وفاقی حکومت نے ملک

میں چینی بحران پر قابو پانے اور چینی کی قیمتوں کو معمول پر لانی کے لئے تین لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پرعائد ود ہولڈنگ ٹیکس اور 17 فیصد سیلز ٹیکس سے چھوٹ دے دی ہے، اور اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے باضابطہ 2 نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔نوٹیفکیشنز میں بتایا گیا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے درآمد کی جانے والی 3 لاکھ میٹرک ٹن ریفائننڈ کرسٹل وائٹ شوگر(چینی) کی درآمد پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مکمل چھوٹ ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close