ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے بہت سے لوگ نا اہل ہونے والے ہیں، پشاور تک کراچی ڈبل ٹریک کو چینی کمپنی 5 کی بجائے 3 سال میں بنا دے گی، بڑے وزیر کے بڑے بڑے دعوے

راولپنڈی(پی این آئی)ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے بہت سے لوگ نا اہل ہونے والے ہیں، پشاور تک کراچی ڈبل ٹریک کو چینی کمپنی 5 کی بجائے 3 سال میں بنا دے گی، بڑے وزیر کے بڑے بڑے دعوے۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ چینی جن ہیں ایم ایل ون پانچ سالہ منصوبہ تین سال میں بنادیں گے

،اگلے ماہ ٹینڈر جاری ہوجائے گانواز شریف دو نہیں چار فون کرلیں ان تلوں میں تیل نہیں کچھ نہیں ہوگا،مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کے بہت سے لوگوں کونااہل ہوتے ہوئے دیکھ رہاہوں شہباز ،حمزہ کاکیس سیریس ہے ،مریم نوز نے مایوس ہوکر پتھراؤ کیاایسا جلوس پہلی بار دیکھاجو گھر سے پتھرلایا۔عمران خان کوئی بھی فیصلہ کرسکتے ہیں مگر این آراو نہیں دے سکتے ،کے سی آر کاٹریک چارماہ میں بنالیں گے،آٹاا درآمد کررہے ہیں چینی کی بھی درآمد کی بات کرو ںگا،عمران خان نے اسرائیل کومسئلہ کشمیرکے ساتھ جوڑدیاہے ۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمدنے ریلوے کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ہم نے سوچا کہ عوام کی عدالت میں پیش ہوںپچھلی بار وزیر بنے تو لاہور لودھراں کا ڈبل ٹریک بنایا تھا اس بار ایم ایل ون کا ایکنیک سے منظوری ہوگئی ہے ۔اس کاسہرا وزیراعظم اور آرمی چیف قمر جاوید باوجود کے سر جاتا ہے اس کا ٹینڈر جلد جاری کردیا جائے گا ایم ایل ون کا 1870کلومیٹر کا ٹریک بنے گا یہ وہ کام ہے جو 150سال بعد دوبارہ ہورہاہے اس پرانے ٹریک کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں ۔ ابھی 160کلومیٹرفی گھنٹہ ہے اس کو بعد میں 200کلومیٹر فی گھنٹہ کیاجاسکتاہے ریلوے میں 65سال والوں کا آدھا ٹکٹ اور 70سال والوں کا فری ہے۔ تمام سگنل سسٹم نیا ہوگاجتنی اسپیڈ بڑھتی ہے اتنا ہی خرچہ بڑھتا ہے اکانومی کے موجود حالات کے باوجود اس منصوبے کی منظوری دی ہے اگلے 8دن میں یا اگلے ماہ میں اس کا ٹینڈر ہوجائے گاسارا کریڈٹ موجود حکومت کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف دو نہیں4فون کرلیں ان تلوں میں تیل نہیں، کچھ نہیں ہوگا اے پی سی نہیں ہوئی میں نے کہاتھاکہ عید کے بعد محرم ،ربیع الاول آئے گا ان کی پارٹیوں کے اندر گروپنگ ہے۔ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے پہلے بھی کہا تھا اے پی سی کا کہ عید کہ بعد محرم ہوگاتیسرا سال عمران خان کی حکومت کا مثالی سال ہوگا جو لوگ باتیں کر رہے ہیں وہ تمام نیب زدہ ہیں ان کو این آر او کسی صورت نہیں ملے گا ان کی خواہشوں پر پانی پڑے گااین آر او عمران خان کی حکومت میں نہیں ملے گا۔ یہ2020 کاسال عمران خان کی ترقی کا مثالی سال ہوگا نیب ذدہ لوگ باتیں کررہے ہیںعمران خان کوئی بھی فیصلہ کرسکتا ہے مگر این آر او نہیں ملے گا ان کی خواہشیں پوری نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ دو اہم مسائل ہیں آٹا چینی، چینی پر تجویز پیش کرونگا کہ ایکسپورٹ کی جائے ملک میں آٹا درآمد ہورہاہے چینی کی بھی درآمد کی بات کروں گا آٹے کے کنٹینر آگئے ہیں ۔سوالات کے جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہاکہ ایم ایل ون پر کام چین کرے گا پانچ سال کامنصوبہ ہے لیکن چین والے جن ہیں 5کے بجائے منصوبہ 3سال میں مکمل کرلیں گے ۔ایم ایل ون پر 3000ہزار پھاٹک ختم ہوجائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان نے اسرایئل کے لیے کھلی بات کی ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر کبھی حرف نہیں آ سکتاپاکستان چین ہے ساتھ دوستی میں کبھی پیچھے نہیں ہوگا۔وزیراعظم نے اسرائیل کو مسئلہ کشمیر کے ساتھ جوڑ دیا ہے اس معاملے پر حکومت اپوزیشن ایک ہے کوئی مسلمان جر ا ت نہیں کرسکتا کہ اسرائیل کوتسلیم کرنے کی بات کرے سعودی عرب ہمارے لیے سب کچھ ہے سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کی سلامتی ہے چین کی دوستی سدہ بہار ہے چین کے ساتھ دوستی میں کبھی دراڈنہیں آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار پاک فوج اور حکومت ایک پیج پر ہے اور ایک طرح سوچ رہی ہے جو اچھی بات ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی کے بہت سے لوگوں کو نااہل ہوتا ہوا دیکھ رہاہوں شہباز اور حمزہ شہبازکے کیس سنجیدہ ہیں۔ کسی نے نہیں پوچھا مریم صاحبہ سے کہ ایک سال کیوں چپ ر ہی وہ باہر جانا چاہتی تھیں جب ناکامی ہوئی تو پتھر لے کر پہنچ گئیں مریم نواز مایوس ہوکر باہر آئیں ہیں اور پتھروں کیا۔ایسا جلوس نہیں دیکھا جو پتھر گھر سے لے کرآیا ہو میڈیا نے ان کوایکسپوز کردیاہے۔ن لیگ کو مریم ہی مروائے گی ہمیں لوگ طعنے دیتے تھے کہ پانچ سال کیسے پورے کریں گے ان لوگوں کو بھی اب یقین ہو گیا ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ کے سی آر کاریلوے کے حصے کاکام چار ماہ میں مکمل کرلیں گے اورٹریک بچھا دیں گے جو کام سندھ حکومت نے کرناہے وہ کرے خود کراچی اس حوالے سے جاؤں گا۔4ماہ میں کے سی آر کا ٹریک بنادیں گے۔ ہاتھ جوڑ کر چیف جسٹس سے گزارش کریں گے، تاکہ کے سی آر جلد بن جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close