جہانگیر ترین کی درخواست مسترد کر دی گئی، ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی گئی

اسلام آباد (پی این آ ئی)جہانگیر ترین کی درخواست مسترد کر دی گئی، ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر لی گئی، جہانگیر ترین کی شوگرملزکیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات روکنے کی استدعامستردکردی گئی، عدالت نے کیس کی سماعت14 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔میڈیا رپورٹس کے

مطابق لاہورہائیکورٹ میں جہانگیرترین کی شوگرملزکیخلاف ایف آئی اے تحقیقات روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس وحید خان نے ملزکے سیکریٹری سمیت دیگرافسران کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز کیخلاف ایف آئی اے کی تحقیقات روکنے کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے کیس کی سماعت14ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close