پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی، زمین میں گہرائی کتنی تھی؟ کوئی نقصان کی اطلاع؟

ڈیرہ بگٹی(پی این آئی)پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی، زمین میں گہرائی کتنی تھی؟ کوئی نقصان کی اطلاع؟، بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااورگھروں سے باہر نکل آئے۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں زلزلے کے

جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 21 کلومیٹر تھی ۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close