اسلام آباد(پی این آئی)آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی، نواز شریف کے خلاف کیا کارروائی کر دی گئی؟ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق 9 ستمبر کو سابق صدر آصف علی زرداری سمیت تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد
ہو گی۔دورانِ سماعت قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی پر رپورٹ جمع کرا دی۔نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرور ہو رہے ہیں۔عدالت نے اس حوالے سے اپنے حکم میں کہا ہے کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی پر فیصلہ آئندہ سماعت پر کریں گے۔عدالت نے 9 ستمبر ہی کو نامزد ملزم سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا۔احتساب عدالت اسلام آباد نے ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو آئندہ سماعت پر انور مجید کو بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت کے حکم پر توشہ خانہ ریفرنس کی نقول آصف زرداری اور انور مجید کو دے دی گئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں