اپوزیشن کی خواہشیں محض خواہشیں، گروہ بندی کا شکار، شور مچانے والے لوگ کون ہیں؟ شیخ رشید کے چٹکلے جاری

اسلام آباد (پی این آئی)اپوزیشن کی خواہشیں محض خواہشیں، گروہ بندی کا شکار، شور مچانے والے لوگ کون ہیں؟ شیخ رشید کے چٹکلے جاری، شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن گروہ بندی کا شکارہے، حزب اختلاف کی خواہش دل میں ہی رہے گی، وزیراعظم ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، نواز شریف جتنے چاہیں فون

کرلیں،عمران خان مدت پوری کریں گے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ان کو این آراو نہیں ملے گا، پہلے بھی کہا تھا اے پی سی نظر نہیں آئے گی، محرم اور پھر ماہ صفر ہوگا مگر اے پی سی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کی خواہشیں محض خواہشیں ہی رہیں گی، اپوزیشن جماعتیں گروہ بندی کا شکار ہیں، شور مچانے والے لوگ نیب زدہ ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا سب اپنی 2 سالہ کارکردگی پیش کر رہے ہیں، ہم نے سوچا عوام کی عدالت میں پیش ہونا چاہیے، ریلوے جدید دور میں داخل ہوگا، ہمیں کورونا لڑ گیا، ٹرینیں بند رہیں، انگریز کے بعد عمران خان کے دور میں ریلوے کو نئی زندگی مل رہی ہے، پہلی بار وزیر بنا تو لودھراں لاہور ریلوے ٹریک ڈبل ہوا، ایم ایل ون کی منظوری بہترین کارکردگی کا حصہ ہے، پاک چین دوستی ہر سیزن کی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا وزیراعظم عمران خان نے اسرائیل کے حوالے سے بیان واضح کر دیا، سعودی عرب کے معاملات پاکستان کے معاملات ہیں، سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کی سلامتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close