لاہور(پی این آئی)شریف فیملی کے دونوں بڑے عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے کیا ایکشن لے لیا؟ سول کورٹ نے اراضی پرغیرقانونی قبضے کیخلاف درخواست پر مریم نواز اور شہبازشریف کے وکلا کو جواب جمع کرانے کیلیے 12 ستمبر مہلت دیدی۔نجی ٹی وی کے مطابق سول کورٹ میں شریف فیملی کیخلاف جاتی
امرا میں 4 ہزارایکڑاراضی پرغیرقانونی قبضے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزارڈاکٹرعبدالرؤف کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاتھاکہ شریف فیملی نے جاتی امرامیں 4 ہزارایکڑاراضی پرقبضہ کررکھاہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوکواراضی واگزارکرانے کاحکم دے،سینئر سول جج فوزیہ سائرہ نے مریم نوازاورشہباز شریف کوآج طلب کر رکھا تھا۔مریم نوازاورشہبازشریف کے وکلا نے وکالت نامے عدالت میں جمع کرادیے،مریم نوازاورشہبازشریف کے وکلا نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ،عدالت نے شہبازشریف اور مریم نواز کے وکلا کی مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت12 ستمبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں