کراچی (پی این آئی)کیا وجہ ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات ابھی تک خراب نہیں ہوئے؟ حکومت جہانگیر ترین کے خلاف کیوں ایکشن نہیں لے گی؟ کیا نقصان ہو گا؟ نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں پہلے سوال کیا جہانگیر ترین کا واپس تحریک انصاف میں آنے کا راستہ نکلتا ہے؟کا جواب دیتے ہوئے
عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات ختم نہیں خراب ہوئے ہیں،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان میں خارجہ پالیسی وزیرخارجہ یا سویلین حکومت نہیں بناتی ہے، یو اے ای اسرائیل معاہدہ ہماری نام نہاد مسلم امہ کا مکروہ چہرہ ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی بہت اچھی بات کی ہے، اسرائیل انسانی حقوق پر دنیا میں بدترین ریکارڈ رکھتا ہے،منیب فاروق نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی اور عمران خان کیلئے خدمات سے سب واقف ہیں۔حکومت جہانگیر ترین کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے گی کیونکہ وہ بہت کچھ جانتے ہیں، جہانگیر ترین کو کارنر کرنے کی کوشش کی گئی تو بہت سے لوگوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں