ایم کیو ایم کے سینئر لیڈر خالد مقبول صدیقی کی جان کو خطرہ کیوں لاحق ہو گیا؟ ایم کیو ایم کی قیادت پریشانی میں مبتلا

کراچی(پی این آئی)ایم کیو ایم کے سینئر لیڈر خالد مقبول صدیقی کی جان کو خطرہ کیوں لاحق ہو گیا؟ ایم کیو ایم کی قیادت پریشانی میں مبتلا، حکومت سندھ نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول سے سیکورٹی واپس لے لی ہے۔ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے مطابق حکومت سندھ نے کنوینر ایم کیوایم پاکستان خالد

مقبول سے سیکورٹی واپس لے لی ہے، سیکورٹی واپس لینے پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے شدید مذمت کی ہے۔رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ خالد مقبول کی سیکورٹی واپس لینا متعصبانہ فیصلہ ہے اور خالد مقبول کی کراچی کے حقوق کی آواز سندھ حکومت کو نہیں بھاتی ہے، سیکورٹی واپس لینے کے بعد اگر کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کو کوئی نقصان پہنچا تو اسکی براہ راست ذمہ داری سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پر ہوگی۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان، گورنر سندھ عمران اسماعیل فی الفور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سیکورٹی کے اقدامات کریں اور سندھ حکومت کے متعصبانہ اقدام کا نوٹس لیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close