نواز شریف کی بیرون ملک سے واپسی کیوں نہیں ہو سکی؟ ن لیگ کے سینئر لیڈر نے اصل بات بتا دی

کراچی (پی این آئی)نواز شریف کی بیرون ملک سے واپسی کیوں نہیں ہو سکی؟ ن لیگ کے سینئر لیڈر نے اصل بات بتا دی، ٹی وی رپورٹ نجی ٹی وی نیوز کے پروگرام میں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہاہے کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کے معاملے میں دھوکہ کھا گئے،ن لیگ کے

رہنما جاوید لطیف نے کہاکہ دنیا میں کورونا نہ پھیلتا تو نوازشریف بیماری کا علاج کراکے پہلی فلائٹ سے پاکستان آچکے ہوتے۔پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہاکہ نئے پاکستان میں اس وقت سزا اور جزا کا دہرا معیار ہے، صحافی اور رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ اتنی آسانی سے عثمان بزدار کو ہلایا جاسکتا ہے۔رہنما پاکستان تحریک انصاف عندلیب عباس نے کہاکہ معاملہ بہت عجیب ہے جب میاں صاحب اقتدار سے باہر آتے ہیں تو طبیعت اتنی زیادہ خراب ہوجاتی ہے کہ ملک سے باہر جانا پڑتا ہے جہاں وہ ٹھیک ہوجاتے ہیں مگر وہ انتظار کرتے ہیں کہ کب وہ اقتدار میں آئیں ۔مجھے لگتا ہے کہ جس طرح سے ملیریا کی بیماری ہوتی ہے اسی طرح سے میاں صاحب کو اقتداریہ کی بیماری ہے ۔ ن لیگ کی ٹیم جھوٹ ، دھوکہ اور فریب میں کافی تجربہ کار ہے یہی وجہ ہے کہ ہم میاں نواز شریف کو باہر بھیجنے کے معاملے میں دھوکہ کھاگئے ۔چینی انکوائری کمیشن پر انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی اس حوالے سے انکوائریز ہورہی ہیں اس میں جن جن کے بھی نام ہوں گے چاہے وہ حکومت میں ہوں وہ سب پکڑے جائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں