اسکول جانے والے بچوں کے والدین کے لیے خوشخبری پاکستانی کمپنی نے اسکول جانے والے بچوں کے کورونا کی حفاظت کے لیے کیسی شیلڈ تیار کر لی؟ کتنے سال تک کے بچے استعمال کر سکیں گے؟

کتنے سال تک کے بچے استعمال کر سکیں گے؟ لاہور(پی این آئی ) کپاکستانی کمپنی نے اسکول جانے والے بچوں کے کے کورونا کی حفاظت کے لیے کیسی شیلڈ تیار کر لی؟ کتنے سال تک کے بچے استعمال کر سکیں گے؟ورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عالمی معیار کی انتہائی سستی فیس شیلڈ بنانے والی پاکستانی کمپنی نے

ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسکول جانے والے اور چھوٹے بچوں کے لئے بھی حفاظتی فیس شیلڈ تیار کر لی ہے۔شیلڈ کے ڈیزائنر مسٹر ضیا نے بدھ کو صدر سارک چیمبر آف کامرس اور چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شیلڈ کی ڈیزائننگ سے قبل انہوں نے طلبہ کی نفسیات کو سمجھنے کے لئے معروف طبی ماہرین، ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریسز اور پرنسپلز کے ساتھ مسلسل تفصیلی مشاورت کی تاکہ طلبہ کلاس میں شیلڈ پہنے ہوئے پر سکون محسوس کریں اور ان کے چہرے کے تاثرات بھی اساتذہ کو واضح طور پر دکھائی دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپیل پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جسے یورپی یونین نے فیس شیلڈ کی تیاری اور ایکسپورٹ کیلئے ”سی ای “ سرٹیفکیشن دی اور اسے یورپی یونین کے پی پی ای ریگولیشنز پر پورا اترنے والی مینوفیکچرر کمپنی قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کی مناسبت سے اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی خواہش پر کمپنی نے 150 روپے کی معمولی قیمت والی یہ فیس شیلڈ تیار کی ہے تاکہ غریب افراد بھی اسے خرید سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیس شیلڈ انتہائی کم وزن ہے، اسے صابن اور پانی سے دھویا جا سکتا ہے، یہ چہرے کی مکمل حفاظت کے ساتھ ساتھ پہننے میں انتہائی سہل اور سانس لینے میں عدم مزاحم ہے اور چھینٹوں اور نمی کے خلاف درجہ اول کی ڈھال ہے۔ شفاف پیٹ شیٹ سے تیار کردہ یہ شیلڈ مقامی وسائل اور ٹیکنالوجیز کا استعمال کرکے تیار کی گئی ہے۔ افتخار علی ملک نے مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کمپنی کو بہترین معیاری فیس شیلڈ کی تیاری پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ 15 ستمبر کو ملک بھر میں اسکول دوبارہ کھلنے پر یہ شیلڈ مہلک کورونا وائرس سے بچاؤ میں مدد دے گی۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں خصوصاً وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود پر زور دیا کہ اسکول جانے والے تمام بچوں کیلئے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے فیس شیلڈ پہننا لازمی قرار دیا جائے کیونکہ پاکستان کورونا کے مزید پھیلاؤ اور نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی حکمت عملی کو بھی سراہا جس نے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں بے مثال نتائج دکھائے ہیں۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر زاہد اقبال نے ذاتی تحفظ کے سامان ( پی پی ای ) کی تیاری میں پاکستان کے لئے دنیا بھر میں نام کمانے پر کمپنی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی بین الاقوامی معیار کی مصنوعات کی تیاری میں کمپنی کی مہارت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے تعریفی خط جاری کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close