پاکستان میں گذشتہ 3 ماہ کے عرصے میں کتنے لاکھ نوجوان بے روزگار ہوئے؟ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پریشان کن اعداد و شمار جاری کر دیئے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں گذشتہ 3 ماہ کے عرصے میں کتنے لاکھ نوجوان بے روزگار ہوئے؟ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پریشان کن اعداد و شمار جاری کر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں تین ماہ کے دوران پندرہ لاکھ نوجوان بے

روزگار ہوئے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگاری پر رپورٹ میں 3اور6 ماہ کا جائزہ لیا گیا۔اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق تین ماہ میں 15 لاکھ نوجوان نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ چھ ماہ میں 22 لاکھ سے زائد نوجوانوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایشیا میں 13 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔تین ماہ میں ایشیائی ممالک میں ایک کروڑ نوجوان بے روزگارہوسکتے ہیں جبکہ چھ ماہ میں ایشیائی ممالک میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، انڈونیشیا، جاپان، ملائیشیا اور ویت نام میں بھی بے روزگاری بڑھی ہے۔گزشتہ ہفتے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے جارہی کردہ رپورٹ میں کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کو تین ماہ میں 5 ہزار800 ارب ڈالرکے نقصان کا اندیشہ طاہرکیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close