ن لیگ کو بڑا دھچکا ، اہم ترین رہنما نے پارٹی چھوڑ دی کس بڑی سیاسی جماعت میں شامل ہو گئے ؟ بڑا اعلان

لاہور(پی این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلیچودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری پنجاب سینیٹر کامل علی آغا سے ملتان، حافظ آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ، ٹی ایل پی اور آزاد امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں این اے 155 ملتان سے

آزاد امیدوار ڈاکٹر خالد خان خاکوانی سابق صدر پی ٹی آئی ملتان، پی پی 126 جھنگ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر محمد آزاد ناصر، پی پی 71 حافظ آباد ٹکٹ ہولڈر ٹی ایل پی (تحریک لبیک پاکستان) سید شعیب شاہ بخاری اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی معروف سیاسی شخصیات ساجد رضا کھیتران اور عابد حسین کھیتران کمالیہ شامل ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ سے محبت کرنے والوں کیلئے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں، وقت اور حالات نے انہیں راستے سے ہٹا دیا تھا، ہم اپنے دوستوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتے، عوامی مسائل کو حل کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی میں شامل ہونے والی شخصیات کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقے میں جا کر پارٹی منشور کے مطابق آگاہی مہم چلائیں اور تنظیم سازی میں حصہ لیں۔ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں نے کہا کہ ہمیں چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے، مسلم لیگ کی کارکردگی باقی سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں متاثر کن ہے، خصوصاً 1122، مفت تعلیم، کتابیں، کسانوں کیلئے مراعات، روڈ ٹو مارکیٹ سڑکیں چودھری پرویزالٰہی کے وہ سنہری کارنامے ہیں جنہیں عوام کبھی بھلا نہیں سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close