راولپنڈی (پی این آئی)سفارتخانے کی عمارت کی فروخت میں گھپلا،نیب نے سابق سفیر کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا، نیب راولپنڈی نے جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت غیر قانونی طور پر فروخت کرنے پر سابق سفیر مصطفیٰ انور حسین کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔انڈونیشیا میں سابق سفیر مصطفیٰ انورحسین
کے خلاف احتساب عدالت میں نیب راولپنڈی نے ریفرنس دائر کیا، ریفرنس کے مطابق سابق سفیر نے جکارتہ میں سفارتخانے کی عمارت غیرقانونی طور پر فروخت کی۔نیب ریفرنس کے مطابق ملزم نے قومی خزانے کو 1.32 ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا اور وزارت سے منظوری لیے بغیرعمارت فروخت کا اشتہار جاری کیا۔ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ سابق سفیر مصطفیٰ انور نیب آرڈیننس کے سیکشن نائن اے 6 کے تحت اختیارات کے غلط استعمال کے مرتکب ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں