پیپلز پارٹی کے ن لیگ سے اختلاف منظر عام پر آنے لگے، پیپلز پارٹی لیڈر نے اپوزیشن لیڈر کے اسمبلی میں نہ آنے کا معاملہ اٹھا دیا، کہا کہ رومانس نہیں چل سکتا

اسلام آباد: (پی این آئی)پیپلز پارٹی کے ن لیگ سے اختلاف منظر عام پر آنے لگے، پیپلز پارٹی لیڈر نے اپوزیشن لیڈر کے اسمبلی میں نہ آنے کا معاملہ اٹھا دیا، کہا کہ رومانس نہیں چل سکتا، پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہمارا اور (ن) لیگ کا رومانس کبھی نہیں چل سکتا، اپوزیشن لیڈر کو پارلیمنٹ

آنا چاہیے۔اسلام آباد میں نفیسہ شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ملکی سلامتی کی خاطر کئی معاملات پر خاموش رہے لیکن اب تحریک انصاف کی حکومت مزید نہیں چل سکتی۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے خارجہ پالیسی سے لے کر معیشت تک ہر چیز کو تباہ کر دیا، دو سال میں ریکارڈ قرض لیا گیا۔پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ خوشحال پنجاب کو کنگال پنجاب بنا دیا گیا۔ آٹا، چینی کے بعد اب حکمرانی کا بحران پیدا ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close